کووڈ 19کی شناخت اب آواز کے زریعے ہوئی ممکن

 مصنوعی ذہانت نے طبی تشخیص میں ہمیں بہت مدد دی ہے اور اب اے آئی کی بدولت صرف آواز سے یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ آیا وہ کورونا وبا سے متاثر ہے یا مکمل طور پر تندرست ہے۔
یہ ایپ کسی بھی موبائل فون میں انسٹال کی جاسکتی ہے اور اس میں ممکنہ مریض کو کچھ بولنا ہوتا ہے جس کے بعد آواقز کے نمونے ایک ڈیٹابیس سے ملائے جاتے ہیں اور اس بنا پر الگورتھم اپنی تشخیص بتاتا ہے۔ یہ تحقیق یورپی ریسپائریٹری سوسائٹی کی بین الاقوامی کانگریس میں پیش کی گئی ہے۔
اسے ڈاکٹر وفاالجباوی اور ان کے ساتھیوں نے بنایا ہے۔ ٹیم کے مطابق اے آئی ماڈل اتنا مؤثر ہے کہ اس کی تشخیص ہوبہو لیٹرل فلو یا فوری اینٹی جن ٹیسٹ جیسی ہی ہے اور کئی معاملات میں اس سے بہتر ہے۔ اسمارٹ فون ایپ کو دوردراز غریب ممالک میں استعمال کیا جاسکتا ہے جہاں پی سی آر کے مہنگے ٹیسٹ اور عملہ دستیاب نہیں ہیں۔
ڈاکٹر وفا نے یہ کام ماسٹریخٹ یونیورسٹی میں انجام دیا ہے اور ابتدائی تجربات میں اس سے 89 فیصد درستگی تک کووڈ کیس معلوم کئے گئے۔ جبکہ لیٹرل فلو ٹیسٹ کی افادیت مختلف برانڈ کی وجہ سے مختلف ہوسکتی ہے۔ بالخصوص کسی ظاہری علامت والے مریضوں میں یہ ٹیسٹ ناکام بھی ہوجاتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت