بہاولپور: نجی ہاسٹل کی چھت گرنے سے 2 طالبات جاں بحق، 4 زخمی

بہاولپور میں نجی ہاسٹل کی چھت گرنے سے حادثے میں دو طالبات جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئیں۔
بہاولپور کی ریاض کالونی میں پانی کی ٹنکی پھٹنے کے باعث نجی ہاسٹل کی چھت گرگئی، واقعے میں 2 طالبات جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئیں، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبی طالبات کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔