وزیراعظم کی گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سرکاری سطح پرگندم کی خریداری پرجائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی محکمے براہ راست کسانوں سے گندم خریدیں تاکہ کاشتکار کو بھرپور فائدہ ہو۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ سال زیادہ پیداوار کیلئے حکمت عملی مرتب کررہی ہے،تمام ادارے گندم خریداری کا ہدف بڑھائیں تاکہ گندم کی بلاتعطل فراہمی ممکن ہو۔
وزیر اعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی متعین کردہ مقدار کے حصول کیلئے درکار وسائل کو بینکوں کے ذریعے مہیا کیا جائے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ نااہل حکومت کی وجہ سے پاکستان گندم درآمد کرنے والا ملک بن گیا،گزشتہ سال سیلاب کے باوجود گندم کی پیداوار بہترین گورننس کا منہ بولتاثبوت ہے۔