کے ایم سی نے نور جہاں کا گوشت فروخت کرنے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی

کراچی میٹرپولیٹن کارپوریشن نے کراچی زو کی انتقال کرجانیوالی ہتنی نور جہاں کا گوشت فروخت کرنے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔
کے ایم سی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ہتھنی کے گوشت کی فروخت سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ھتنی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ھتنی نورجہاں کے گوشت کی فروخت کی خبریں پھیلانے کا مقصد کےایم سی اور ملک کو بدنام کرنے کی مزموم کوشش ہےسوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کی مانیڑنگ شروع کر دی گئی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی pic.twitter.com/sbp4r1BXii
— Karachi Metropolitan Corporation (@KmcPakistan) April 29, 2023
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کے گوشت کی فروخت کی خبریں پھیلانے کا مقصد کے ایم سی اور ملک کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش ہے، سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کی مانیڑنگ شروع کردی گئی ہے۔
ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کہا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کا پوسٹ مارٹم اور تدفین عالمی ماہرین اور ڈاکٹرز کی نگرانی میں کیا گیا، جانوروں کی فلاح و بہبود اور صحت کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم فور پاز کی ٹیم کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کے پوسٹ مارٹم اور تدفین کے ایک ایک لمحے کی فوٹیج اور تصاویر کے ایم سی کے پاس محفوظ ہیں، چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں کے گوشت کی فروخت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔