ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کا آسان طریقہ متعارف

معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے پلیٹ فارم پر پیسے کمانے کا آسان طریقہ کار متعارف کرادیا، جسے سب سے آسان طریقہ کہا جا رہا ہے۔ ٹک ٹاک نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ جلد ہی صارفین’کریئیٹو چیلنج ‘نامی فیچر دیکھ سکیں گے، جس کے ذریعے آپ کو پیسے کمانےکا بہترین موقع فراہم کیاجائے گا، مذکور فیچر کےتحت 50 ہزار سے زیادہ فالورز رکھنے والے18 سال سے زائد عمر کے ٹک ٹاک صارفین کسی بھی کمپنی کے لئے تشہیری ویڈیو بنا کر پیسے کماسکیں گے۔ Introducing ⭐️TikTok Creative Challenge⭐️ a new way for creators to collaborate with brands! Read more on how TikTok Creative Challenge is unlocking more opportunities for creators to collaborate with brands ? https://t.co/Tj8gH3bJhu. pic.twitter.com/1P6FzAVPRS — TikTokComms (@TikTokComms) June 27, 2023 نئے فیچر کے تحت مقبول برانڈز ’کریئیٹو چیلنج ‘ نامی چینل میں ٹک ٹاکرز کو پروموشنل ویڈیوبنانے کا چیلنج دیں گے اور اپنی تمام شرائط کے تحت بجٹ بھی بتا دیں گے۔جس کے بعد ٹک ٹاکرز مذکورہ فیچر پر جاکر برانڈ کے چیلنج اور ان کی شرائط کو دیکھتے ہوئے ویڈیو بنا کر بھیج دیں گے ۔برانڈ تمام ویڈیوزکو دیکھ کر جس کا کانٹنٹ سب سےاچھا لگے گا ، اسے آگاہ کر دیا جائے گا۔ فیچر کے تحت برانڈ کے چیلنج کو قبول کرنے کے لئے ٹک ٹاکرز کےپاس صرف7 دن کا وقت ہوگا، ٹک ٹاکرز اپنی ویڈیو ’کریئیٹو چیلنج ‘ کے ذریعے برانڈ کے انباکس میں بھیج دیں گے ، جس کے بعد برانڈ کانٹینٹ کریئٹرز کی ویڈیو کو پسند کرسکتے ہیں اوران کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ ٹک ٹاکرز کی ایک سے زائد ویڈیوز کوبھی سلیکٹ کرسکتے ہیں۔ جب کسی برانڈ کی جانب سے ٹک ٹاکر ز کی ویڈیو منتخب کرلی جائے گی ،اسےایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا اور ساتھ میں تشہری ویڈیوکی رقم بھی بتائی جائے گی۔