وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دنیا چاہتی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے اور اس پر تماشہ بنے، ہمارے فارن ایکسچینج ریزرو 14 ارب ڈالرز تک پہنچنے والے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ریزرو 15بلین ڈالر تک پہنچ جائیں، زرمبادلہ کے ذخائر وقت کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو بر وقت مکمل کیا جائے گا، آنے والے 2، 3 مہینوں کی ادائیگیوں کا بندوبست کر رکھا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے بھرپور مالی تعاون کیا، پاکستان نے تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کی ہیں۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ہماری جون کے مہینے میں چین کو 2.3 ارب ڈالرز کی ادائیگی زیرِ التواء تھی تو چین نے وہ ادائیگی رول اوور کر دی، چین نے فروری میں جان لیا تھا کہ پاکستان نے تمام لوازمات پورے کیے تو اس نے اپنے بینکوں کو گرین سگنل دیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ سابق وزیر کے بیان کی وجہ سے پی آئی اے گراؤنڈ ہوئی پڑی تھی جس کی وجہ سے ہمیں 71 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اکتوبر تک ہماری برطانیہ کے لیے پروازیں بحال ہو جائیں گی، اس کے لیے قانون سازی ضروری تھی جو کر دی گئی۔ سینیٹ اجلاس میں اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ایک ساتھی نے قرآن کی حرمت کے لیے مشترکہ قرار داد کا کہا ہے، ایک پُر زور قرار داد بنانی چاہیے تاکہ ردِ عمل نظر آئے۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015