بالوں کا گرنا اور سفید ہونا، وجوہات و علاج کیا ہے؟ جانیے

صحت مند بال انسان کی شخصیت میں چار چاند لگا دیتے ہیں، لیکن بالوں کا گرنا اور سفید ہونا آج کل اتنا عام ہے کہ تقریباً ہر تیسرا انسان مرد و عورت بلکہ کم عمر نوجوان بھی اس مسئلے کا شکار ہیں، یہ علامت عام طور پر بالوں کو اپنی غذائیت نہ ملنے کے سبب پیدا ہوتی ہے۔ بالوں کی نشونما اور بال گرنے کی عام وجوہات کیا ہیں اور ان کا انتہائی آسان علاج کیا؟ اس کیلئے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی بڑی وجہ نزلہ ہونا ہے کیونکہ نزلے سے بلغم سینے میں گرتا ہے جس کا اثر بالوں پر براہ راست پڑتا ہے اور اس کی دوسری وجہ ہارمونز کا تبدیل ہونا بھی ہے۔ اس کے علاوہ کسی بیماری سے صحت مند ہونے یا دماغی کام بہت زیادہ ہونا بھی بال گرنے کی وجوہات میں شامل ہے۔ ایک اور بڑی وجہ آج کل تقریباً ہر گھر میں کھارا پانی استعمال ہوتا ہے جس سے تمام گھر والوں کے بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں، اس سے خشکی بڑھتی ہے اور جڑیں کمزور ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ تعداد میں بال گر جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ بال گرنے کا کامیاب، صحیح اور مستقل علاج تب ہی ہو سکتا ہے کہ جب اس کے پیچھے جاری سبب یا وجہ کو ڈھونڈ کر سمجھا اور حل کیا جائے۔  

کیٹاگری میں : صحت