ٹوئٹر ہیڈکوارٹرز پر لگے نئے لوگو ’ایکس‘ کو کیوں ہٹا دیا؟

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں ٹوئٹر ہیڈکوارٹرز پر لگے نئے لوگو ’ایکس‘ کو پڑوسیوں کی شکایت کے بعد ہٹا دیا گیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ٹوئٹر لوگو ’ایکس‘ کے حد سے زیادہ روشن سائن بورڈ سے متعلق 24 شکایتیں موصول ہوئیں۔ شکایتوں میں لوگو ’ایکس‘ کی اسٹرکچرل سیفٹی اور حد سے زیادہ چمک سے متعلق تشویش کا اظہار کیا گیا۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ ’ایکس‘ کی فلیش لائٹس روزمرہ کے کاموں میں خلل ڈال رہی ہیں، بزرگ افراد بھی اس کے سبب مشکل کا شکار ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کا لوگو نیلی چڑیا سے تبدیل کرکے ’ایکس‘ رکھ دیا ہے۔