تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے راجہ اظہر گرفتار

سابق رکن سندھ اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما راجہ اظہر کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے سابق رکن و رہنما پی ٹی آئی فہیم خان نے تصدیق کی ہے کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر کو صدر سے گرفتار کیا گیا۔ فہیم خان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ راجہ اظہر کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ گاڑی میں لے گئے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کو ضلع جنوبی پولیس نے گرفتار نہیں کیا، اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔