ایشیا کپ: ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کی آپسی گفتگو سامنے آگئی

ایشیاء کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران پکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کی آپس میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کافی گھلے ملے نظر آئے۔ کینڈی میں ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے آخری پریکٹس سیشن کیا جس کے دوران بھارتی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اور سابق کپتان ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں میں گُھل مل گئے۔ Pakistan and India players meet up ahead of Saturday’s #PAKvIND match in Kandy ✨#AsiaCup2023 pic.twitter.com/iP94wjsX6G — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 1, 2023 پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے حارث رؤف ویرات کوہلی سے کہتے ہیں کہ میں جہاں سے گزرتا ہوں ورلڈ کپ میں آپ سے لگے دو چھکوں کا لوگ ذکر کرتے ہیں۔ ویرات نے حارث کو مشورہ دیا کہ باڈی ٹھیک ہے اسکو ٹھیک رکھو آگے بہت لمبے لمبے ٹورنامنٹ ہیں۔ لمبی کرکٹ میں ہی پتا چلتا ہے کہ باڈی کتنا برداشت کرسکتی ہے۔ حارث نے مزید کہا کہ پرانی یادیں یاد کرتا ہوں جب آپکو سڈنی میں نیٹس میں باولنگ کرتا تھا۔ دوسری جانب محمد سراج نے حارث سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی وکٹ پر جو بیٹر 10 اوورز نکال گیا وہ سیٹ ہوجاتا اور پھر اسکو آؤٹ کرنا مشکل ہوجاتا ہے.