قومی احتساب ترمیمی ایکٹ مجریہ 2022 پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا: نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی احتساب ترمیمی ایکٹ مجریہ 2022 پر من وعن عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب سے متعلق نئے قانون پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔
نیب اعلامیے کے مطابق 50 کروڑ سے زیادہ کی کرپشن کے کیسزہی لیے جائیں گے اور دھوکا دہی کیسز میں متاثرین کی تعداد کم ازکم 100 ہونے پرکیس لیا جائے گا۔
نیب کا کہنا ہے کہ احتساب عدالتوں سے واپس بھجوائے گئے کیس سیشن کورٹس میں بھِیجےجائیں گے۔
نیب اعلامیے کے مطابق نجی افراد کو ریفرنس قانون کے مطابق کارروائی کیلئے واپس بھجوائے جائیں گے اور واپس بھیجےگئےکیسز متعلقہ دائرہ کاررکھنےوالی عدالتوں کوبھجوائےجائیں گے۔
نیب کا کہنا ہے کہ قومی احتساب ترمیمی ایکٹ مجریہ 2022 پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔