سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین فہد الباش کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان سے مزید تربیت یافتہ ورکرز درآمد کرنا چاہتا ہے۔ نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز سے فہد الباش نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار زراعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، پاکستان سرمایہ کاری کے لیے سب سے موزوں ترین ملک ہے۔ I am happy to announce that we have concluded the negotiations with the Gulf Cooperation Council (GCC) for finalising the Pakistan-GCC Free Trade Agreement (FTA) at Riyadh. The FTA has been the first by GCC with any country since 2009. We have excellent relations with all the… pic.twitter.com/qXgiABKNMK — Dr Gohar Ejaz (@Gohar_Ejaz1) September 29, 2023 اس موقع پر فہد الباش نے کہا کہ سعودی عرب میں 20 فیصد افرادی قوت پاکستان سے ہے جبکہ پاکستان کاروبار کے لیے ایک پرکشش مارکیٹ ہے۔