ایک ماہرِ نیند نے بتایا ہے کہ سمندر کی لہروں اور آگ کے چٹخنے سمیت مختلف آوازیں ہمیں سونے میں مدد دے سکتی ہیں۔ ماہر نیند ہینا شور کے مطابق سمندر کی لہروں، آگ کے چٹخنے اور اور پنکھا چلنے کی آوازیں ان 10 آوازوں میں سے ہیں جو لوگوں کو سونے میں مدد دیتی ہیں۔ جبکہ ٹوسٹ کٹنے کی یا کیتلی کے ابلنے کی آواز نیند سے جگانے میں مدد دیتی ہے۔ 2000 افراد پر کیے جانے والے پول میں معلوم ہوا کہ نصف افراد کو سوتے جاگتے وقت یا نیند سے اٹھتے وقت وائٹ نوائز (متعدد فریکوئنسیز کی یکساں شدت والی آواز) سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ پریمیئر اِن کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں دیکھا گیا کہ 26 فی صد افراد وائٹ نوائز ہر رات سوتے وقت سنتے تھے جبکہ 40 فی صد نے بارش کی آواز، 34 فی صد موسیقی اور 24 فی صد پنکھے کی آواز سنتے تھے۔ اس کے علاوہ ہوا کی آواز (21 فی صد افراد) اور آڈیو بک (16 فی صد) بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ہینا شور کا کہنا تھا کہ سونے سے پہلے کچھ سکون دہ چیزیں دیکھنا یا سننا ہمارے نیند کے عمل کا حصہ ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم سو رہے ہوتے ہیں مختلف آوازیں ہمارے لاشعور میں مختلف ردِ عمل پیدا کرتے ہیں اس لیے جو چیز کسی کے لیے راحت کا سبب ہوتی ہے کسی دوسرے کے لیے راحت کا سبب نہیں ہوسکتی۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015