92 کے ورلڈکپ کی چیمپئن ٹیم اور موجودہ قومی ٹیم میں کیا مماثلت ہے؟

بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ شروع ہونے سے قبل موجودہ قومی ٹیم اور 92 کا ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں حیران کن مماثلتیں سامنے آ رہی ہیں۔ ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کے حوالے سے مختلف قسم کے تجزیے اور تبصرے کیے جا رہے ہیں، کوئی پاکستانی ٹیم کو خطرناک قرار دے رہا ہے تو کوئی کہہ رہا ہے کہ موجودہ پاکستانی ٹیم میں ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ: ہرشا بھوگلے نے بابر سے زیادہ کس کھلاڑی کو قومی ٹیم کیلئے اہم قرار دیا؟ لیکن سوشل میڈیا اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کی جانب سے ورلڈکپ 2023 اور 1992 سے قبل پاکستانی ٹیم سے متعلق حیران کن مماثلتیں بیان کی جا رہی ہیں۔ 92 اور 2023 کے ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم کیلئے مشترک چیزیں 1992 کے کرکٹ ورلڈکپ سے پہلے والا ایشیا کپ بھی بھارت جیتا تھا اور اس بار بھی ایسا ہی ہوا ہے۔ 92 کے ورلڈکپ سے پہلے بھی پاکستانی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر تھی اور اس بات بھی گرین شرٹس رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے۔ 1992 کے ورلڈکپ میں بھی پاکستانی ٹیم کے کپتان غیر شادی شدہ تھے اور پاکستان ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم بھی غیر شادی شدہ ہیں۔