چیونٹیوں کی اس دنیا میں کتنی آبادی ہے؟ سائنس دانوں نے بتادیا

 آسمان پر کتنے ستارے ہیں یا صحارہ صحرہ میں ریت کے ذرّات کی تعداد کیا ہے؟ایسےکئی سوالات ہیں جن کا جواب دیا جانا ناممکن لگتا ہے۔لیکن سائنس دانوں نے ایسے ہی ایک سوال کہ اس کرہ ارض پر کتنی تعداد میں چیونٹیاں موجود ہیں، کا جواب کسی حد تک حاصل کر لیا ہے۔
جرمنی کے شہر وزبرگ میں قائم جولیس میکسیملین یونیورسٹی کے محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری زمین پر 20 کواڈرِلین(2 لاکھ کھرب) چیونٹیاں رِینگ رہی ہیں۔
تحقیق کی سربراہ مصنفہ سبین نُوٹین کا کہنا تھا کہ محققین کے اندازے کے مطابق چیونٹیوں کی تعداد20 کواڈرِلین ہے۔ یعنی 20 کے آگے پندرہ صفر لگائے جائیں۔