آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو بری کر دیا

احتساب عدالت اسلام آباد نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بری کر دیا۔ اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ قومی احتساب بیور نے عدالت میں جمع کیے گئے تحریری جواب میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں، اسحاق ڈار کے خلاف کیس کو آگے نہیں چلانا چاہتے۔ میرٹ پر دلائل دیئےعدالت فیصلہ سنادے۔ پراسیکیوٹرجنرل نے مجھے احتساب عدالت میں بیان دینے کی ہدایت کی۔ اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے نیب جواب کی روشنی میں لکھا ہے کہ میرے مؤکل کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، اس بیان کی روشنی میں میرے موکل کو بری کیا جانا چاہیے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو بری کردیا۔