اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا ہے، حزب اللہ کا دعویٰ

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنانی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈرون جنوبی لبنان میں پرواز کر رہا تھا سے اسرائیلی سرحد سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر لبنانی علاقے خیام میں نشانہ بنایا۔ میزائل لگنے کے بعد ڈرون اسرائیلی سرحد کے پار گرا۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے میں پرواز کرنے والے اسرائیلی ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے مار گرایا ہے۔ حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی سرحد سے 5 کلومیٹر فاصلے پر لبنانی علاقے خیام میں اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایا گیا جو کہ اسرائیلی علاقے میں جا کر گرا ہے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد روزانہ حزب اللہ اور اسرائیلی افواج میں جھڑپیں ہو رہی ہیں تاہم پہلی مرتبہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی ڈرون مارنے اور زمین سے فضا میں مار کر کے ڈرون کا نشانہ بنانے والے میزائل کے استعمال کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ حزب اللہ کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں اسرائیل کے 42 مقامات پر 84 حملے کیے گئے ہیں۔