بلیک ہیڈز سے پریشان ہیں تو جانیں ان کو جڑ سے نکالنے کا آسان نسخہ

اکثر لڑکیوں کو یہ شکایت رہتی ہے کہ ان کے چہرے پر بار بار دانے کیوں آتے ہیں اور جب ٹھیک ہوتے ہیں تو اسی جگہ پھر کیوں دوبارہ آجاتے ہیں؟ اسکی وجہ سے چہرے کے کھلے مسام، جن میں گرد جمع ہوجاتی ہے جو کہ دانوں کا سبب بنتی ہے۔ اسی طرح چہرے پر نمودار ہونے والے وائٹ ہیڈز کا اگر وقت پر صفایا نہ کیا جائے تو بلیک ہیڈز میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور بعد میں دانے پیدا کرتے ہیں۔ آج ہم اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلیئے آپ کو ایک ایسا پاورفل طریہ بتائیں گے جس کے پہلے استعمال سے ہی چہرہ صاف ہوجائے گا اور جن کے بلیک ہیڈز بہت ضدی ہیں وہ ہفتے میں 2 بار اس عمل کو دہرائیں پاورفل ریمیڈی: ۔ ویزلین کو ٹی زون (ماتھا، ناک، ٹھوڑی) یا ان تمام جگہوں پر اچھی طرح لگائیں جہاں وائٹ یا بلیک ہیڈز ہوں اور 10 منٹ لگا رہنے دیں ۔ اب پانی گرم کر کے اس میں تولیہ بھگوئیں اور اسے ویزلین والی جگہ پر رکھیں اور ہلکے ہاتھوں سے رگڑتے ہوئے ویزلین صاف کرلیں ۔ اسکے بعد 1 چمچ کیسٹر آئل اور 1 چمچ زیتون کا تیل لیکر مکس کریں اور اس سے ناک پر یا جہاں بھی بیلک اور وائٹ ہیڈز ہوں، اچھی طرح مساج کریں تا کہ گرمائش پیدا ہو، پھر ائیر بڈز سے ناک کی سائیڈ اور تھوڑی کے پاس سے بلیک یا وائٹ ہیڈز نکال لیں ۔ اب پھر سے گرم پانی میں تولیہ بھگا کر چہرے کی ان جگہوں کو صاف کرلیں تا کہ چکنائی نکل جائے بلیک اور وائٹ ہیڈز نکالنے کے بعد: بلیک اور وائٹ ہیڈز نکالنے کے بعد چہرے پر یہ والا ماسک لگائیں جس کیلیئے آپ کو چاہیئے، 1 چمچ ملتانی مٹی، 1 چمچ ملیٹھی پاؤڈر (اور اگر صندل پاؤڈر ہے تو ½ چمچ وہ بھی لے لیں ورنہ ضروری نہیں) اس میں عرقِ گلاب ملا کر فیس پیک بنائیں اور چہرے پر لگائیں۔ ماسک جب خشک ہونے لگے تو گیلے تولیئے سے صاف کرلیں۔ آپ کا چہرہ بلکل کلیئر ہوجائے گا!

کیٹاگری میں : صحت