عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے غزہ میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق اسرائیلی بمباری کی وجہ سے صحت کا نظام تباہ ہوگیا ہے، پناہ کیلئے نہ کوئی چھت ہے اور نہ ہی فلسطینیوں کیلئے صاف پانی تک رسائی ممکن ہے. غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے فلسطینیوں میں بیماریاں پھیلنے کا سنگین خطرہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق اسرائیلی بمباری کی وجہ سے صحت کا نظام تباہ ہوگیا ہے، پناہ کیلئے نہ کوئی چھت ہے اور نہ ہی فلسطینیوں کیلئے صاف پانی تک رسائی ممکن ہے جس وجہ سے مختلف انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ہے جس میں پیٹ کی خرابی جیسے مسائل شامل ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہےکہ اکتوبر کے وسط سے ڈائیریا کے 33ہزار551 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، یہ کیسز زیادہ تر 5 سال سے کم عمر کے بچوں میں دیکھے گئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ و کے مطابق متاثرہ بچوں کی تعداد میں 2021 اور 2022 کے دوران ماہانہ اوسطاً 2 ہزار کیسز کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہےکہ اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے کھانا، پانی اور ادویات کی بہت کم ترسیل ہوئی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ غزہ میں صحت، نکاسی آب، صاف پانی اور خوراک تک رسائی جیسی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں اور مکمل نظام منہدم ہونے کے قریب ہے۔ خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ 33 روز سے جاری ہے جس کے دوران اب تک 10 ہزار 569 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 4324 بچے بھی شامل ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ویوو کا 200 میگا پکسل کیمرے والا فون متعارف
- اگر ابھی تک گوگل کروم کو اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے تو فوری طور پر کرلیں
- کون خوش نصیب بن گئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ؟
- نامور اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، شوبز انڈسٹری میں سوگ
- اب موبائل پر کال کرنا ہو گیا مشکل، 100روپے کے بیلنس میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی ہوگی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015