وزیراعظم ہاوس سے اہم ڈیٹا “ہیک” کرنے کا معاملہ، اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع

وزیر اعظم ہاوس سے اہم ڈیٹا ہیک کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اعلی سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا ایک نمائندہ بھی شامل ہو گا، ڈیٹا ہیک کیا گیا یا کسی نے چوری کر کے فروخت کیا تحقیقات کی جائیں گیں۔
زرائع کا کہنا ہے تحقیقات میں وزیر اعظم ہاوس کے عملے کو شامل تفتیش کیا جائے گا، وزیر اعظم ہاوس میں ڈیوائسز لگائی گئیں یا موبائل سے ریکارڈنگ کی گئی اس پر بھی تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی کہ واقع کے وقت کون کون افسر وزیر اعظم ہاوس میں موجود تھا۔
زرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کی ہر طرح کی سیکیورٹی سول حساس ادارے کے پاس ہے، وزیر اعظم ہاؤس پر مامور سول حساس ادارے کے ڈائریکٹوریٹ کو بھی شامل تفتیش لایا جا رہا ہے، وزیر اعظم ہاؤس اور سیکریٹریٹ میں مامور گزشتہ 6 ماہ سے اسپیشل برانچ کے اہکاروں سے بھی تحقیقات ہوں گی۔
وزیر اعظم ہاؤس اور پی ایم آفس پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم میں اہم افسران کے بیانات قلم بند کئے جائیں گے اور سابقہ حکومت کے دور میں بھرتی کئے گئے سول حساس ادارے کے ملازمین کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔