وزیراعظم ہاوس سے اہم ڈیٹا ہیک؛ اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع، جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

‏وزیراعظم ہاوس سے اہم ڈیٹا کیسے ہیک ہوا؟ تحقیقاتی اداروں نے اصل وجہ جاننے اور ذمہ داروں تک پہنچنے کے لیے سر جوڑ لیے، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم میں حساس اداروں کا نمائندہ شامل ہوگا۔
وزیراعظم ہاوس سے اہم ڈیٹا کیسے چوری ہوا، بند کمروں میں ہونے والی ملاقاتوں کی آڈیو ریکارڈنگز ہیکرز کے ہاتھ کیسے لگیں، ڈارک ویب میں کیسے بک رہی ہیں، حقائق جاننے اور ذمہ داروں تک پہنچنے کے لیے تحقیقی اداروں نے سر جوڑ لیے۔ جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا نمائندہ شامل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی آئی ٹی ڈیٹا ہیک کیسے کیا گیا ‏وزیر اعظم ہاؤس میں ڈیوائسز لگائی گئیں یا موبائل سے ریکارڈنگ کی گئی جائزہ لیا جائے گا کون کون سے افسران وزیراعظم ہاوس میں موجود تھے۔
جے آئی ٹی کو وزیراعظم ہاؤس کے عملے کو شامل تفتیش کرنے کا اختیارہوگا۔ وزیراعظم سیکریٹریٹ میں چھ ماہ سے مامور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں سے بھی تحقیقات ہوں گی۔ وزیر اعظم ہاؤس اور پی ایم آفس پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی۔