دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی کورونا کے باعث گزشتہ تین سال کے دوران معاشی صورتحال ابتر تھی تاہم اب کچھ بہتری کے آثار نمایاں ہورہے ہیں، جس کے سبب بے روزگاری کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں دیے گئے امریکی حکومت کے اعداد وشمار کے مطابق ماہ نومبر میں بے روزگاری کی شرح میں کمی ہوئی ہے جبکہ ملازمتوں میں توقع سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے کو لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت نے ایک لاکھ 99 ہزار ملازمتوں کا اضافہ کیا جبکہ بے روزگاری کی شرح 3.7 فیصد تک گر گئی ہے۔ دریں اثنا اجرتوں میں گذشتہ مہینے کے مقابلے میں 0.4 فیصد تک اضافہ ہوا لیکن یہ پچھلے برس کی سطح تک ہی رہا۔ اگرچہ نوکریوں میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے تاہم تجزیہ کاروں نے رپورٹ سے پہلے کہا کہ لیبر مارکیٹ کی بنیادی حالت کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کو مارکیٹوں اور فیڈرل ریزرو نے قریب سے دیکھا ہے کیونکہ پالیسی ساز اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ مہنگائی سے نمٹنے کے لیے شرح سود کو کیسے سنبھالا جائے۔ امریکہ کا مرکزی بینک اگلے ہفتے پالیسی میٹنگ کے اختتام پر اپنے شرح سود کے فیصلے کا اعلان کرنے والا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015