آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، شائقین کی بے چینی ختم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق بھارت، بنگلہ دیش، امریکا اور آئرلینڈ گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔ گروپ سی آسٹریلیا، سری لنکا، زمبابوے اور نمیبیا پر مشتمل ہے، پاکستان، افغانستان، نیوزی لینڈ اور نیپال کی ٹیمیں گروپ ڈی کا حصہ ہیں۔ ہر گروپ سے تین، تین ٹیمیں سپر سکس کے دو پول میں کوالیفائی کریں گی۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز 19 جنوری کو آئرلینڈ اور امریکا کے میچ سے ہوگا، پاکستان اپنا پہلا میچ 20 جنوری کو افغانستان سے کھیلے گا۔ The wait is over ?Fixtures for the 2024 ICC U19 Men’s Cricket World Cup in South Africa are OUT! ?️#U19WorldCup | More ➡️ https://t.co/IX3eV3Z5fY pic.twitter.com/glWKCQF7xJ — ICC (@ICC) December 11, 2023 میگا ایونٹ کے سیمی فائنل 6 اور 8 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 11 فروری کو ہوگا۔ واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔