فیس بک (میٹا) کی سالانہ کانفرنس میں پاکستان کی بھی شرکت

 عالمی سوشل میڈیا ٹیکنالوجی ادارہ میٹا (فیس بک) نے 29 ستمبر کو شروع ہونے والی اپنی سالانہ مارکیٹنگ کانفرنس میں پاکستان سمیت ایشیا پیسفک کے مزید ممالک کو شامل کرنے کا اعلان کردیا۔
ان ممالک میں سری لنکا، بنگلہ دیش، کمبوڈیا اور لاؤس بھی شامل ہیں۔ کانفرنس میں عالمی اور علاقائی قائدین کاروبار پر مرتب ہونے والے رجحانات، ٹیکنالوجیز پر تبادلہ خیال اور نئے مواقع کی تلاش کے لئے اکھٹے ہوں گے۔
کانفرنس میں بزنس میسجنگ، میٹا ورس اور مارکیٹنگ، ڈسکوری کامرس، کرئیٹرز فار بزنس سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا، یہ جنوب مشرقی ایشیا میں چوتھی کانفرنس ہے اور رواں سال پہلی بار اسے ان ممالک میں توسیع دی جارہی ہے۔