65 سالہ پرانا بٹوا برآمد ہوتے ہی مالک کو واپس، انوکھا واقعہ سامنے آگیا

امریکا میں ایک سینیما ہال کی تعمیرِ نو کے دوران ایک دیوار سے 65 سال پرانا بٹوا برآمد ہوا ہے جس میں رکھے کارڈز اور کچھ پیسے بھی محفوظ ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ امریکی ریاست جیورجیا میں پیش آیا جہاں پلازا تھیٹر کی تعمیرِ نو کے دوران ایک ٹھیکیدار کو دیوار کے مرمت کے دوران اس میں سے بٹوا ملا جسے اس نے سینیما کے مالک کرس ایسکوبار کو واپس کردیا۔ اس حوالے سے کرس ایسکوبار کا کہنا تھا کہ جس جگہ سے بٹوا ملا ہے وہ ممکنہ طور پر سابق مینیجر کے دفتر سے ملحق ​​گمشدہ چیزوں کا ڈیپارٹمنٹ تھا جو طویل عرصے سے تزئین و آرائش کے ذریعے چھپا ہوا تھا۔ کرس نے مزید بتایا کہ بٹوا ملنے کے بعد انہوں نے اس کے مالک کے بارے میں آن لائن کچھ تحقیق کی جس پر پتہ چلا یہ بٹوا فلوئے کلبریتھ کا ہے جس کی موت 2005 میں 87 سال کی عمر میں ہوچکی ہے۔ تاہم وہ فلوئے کی بیٹی تھیا کلبریتھ چیمبرلین سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوگئے جن کی عمر 71 سال ہے۔ کرس نے وہ بٹوا ان کی بیٹی کو واپس کردیا