پنجاب میں ڈینگی کے مزید کیسز، عوام میں تشویش

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 3 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے کے36 اضلاع میں رواں سال ڈینگی کے 15 ہزار 185 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز لاہور میں 2 اور فیصل آباد میں 1 نیا ڈینگی مریض سامنے آیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کُل 7 مریض زیرِ علاج ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت