ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کھانے کے مسائل میں مبتلا افراد عموماً بے خوابی کا شکار ہوتے ہیں اور صبح جلدی اٹھ جاتے ہیں۔ امریکا کے میساچوسیٹس جنرل ہاسپٹل سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سینئر مصنف حسن دشتی کے مطابق تحقیق کے نتائج اینوریکسیا نرووسا (کھانے کے مسائل) کو صبح کی بیماری کے طور پر بتاتے ہیں اور ماضی میں کیے جانے والے مطالعوں میں اس مسئلے اور بے خوابی کے درمیان پائے جانے والے تعلق کی تصدیق کرتے ہیں۔ ماضی کی تحقیق میں کھانے کے مسائل اور جسم کی اندرونی گھڑی (سرکاڈین کلاک) کے درمیان ممکنہ تعلق کے حوالے سے بتایا گیا تھا۔ یہ گھڑی وسیع پیمانے پر حیاتیاتی افعال (جیسے کہ نیند) پر قابو رکھتی ہے اور تقریباً جسم کے ہر عضو کو متاثر کرتی ہے۔ اس نئی تحقیق میں محققین نے اینویکسیا سے تعلق رکھنے والے جینز، جسم کی اندرونی گھڑی اور بے خوابی جیسے نیند کے رویوں کا مطالعہ کیا۔جس میں جینز کا اینوریکسیا اور مارننگ کرونوٹائپ (صبح جلدی اٹھنے اور رات کو جلدی سونے کے عمل ) کے ساتھ دو طرفہ تعلق دیکھا گیا۔ نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ صبح جلدی اٹھنا اینوریکسیا کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے اور اینوریکسیا میں مبتلا ہونا صبح جلدی اٹھنے کا سبب ہوسکتا ہے۔ تاہم، تحقیق میں صبح جلدی اٹھنے والوں کے وقت کا تعین نہیں کیا گیا بلکہ بتایا گیا کہ وہ عام لوگوں کی مقابلے میں قدرتی طور پر جلدی اٹھنے والے ہوسکتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب سے ہوں گی؟ بڑی خبرآگئی
- محکمہ موسمیات نے جھکڑ چلنے اور بارشوں کے حوالے سے پیشگوئی کردی
- ایکس (ٹوئٹر) سے پیسے کمانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
- آئی ایم ایف نے پاکستان کو درپیش معاشی خطرات سے خبردار کردیا
- پاک فوج میں تین میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015