کینو وہ پھل ہے جس کی سب سے زیادہ پیداوار پاکستان میں ہوتی ہے۔ موسم سرما کی اس سوغات میں متعدد ایسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔ کینو کا جوس بھی لوگ بڑے شوق سے پیتے ہیں اور اسے عام طور پر ناشتے میں بھی پیا جاتا ہے۔ کینو غذائی اجزا اور پانی کے مواد سے بھرا ہو اہوتا ہے، موسم سرما کے اس پھل کو مدافعتی نظام کے لیے نعمت سمجھا جاتا ہے۔ روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کے لیے حیرت کا سبب بن سکتا ہے۔ کینو کے جوس میں اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو آپ کی جِلد کو نکھارتا ہے اور جھریاں اور ایکنی جیسے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔ وہ عمر رسیدہ افراد جن کے ہاتھ اور پیر اکثر سُن ہوجاتے ہیں اُن کے لیے کینو کا جوس بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ بڑی عمر کے لوگوں کو تین ماہ تک روزانہ ایک گلاس کینو کا جوس پلایا جائے تو ہاتھ پاؤں سُن ہونے کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے کیونکہ کینو کا رس خون کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے۔ ہاتھ پیر سُن ہونے کا مسئلہ خون کی کمی کی وجہ سے پیش آتا ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس اورنج جوس جسم کے اندر موجود زہریلے اور فاسد مادوں کو ختم کرتا ہے۔ وٹامن سی کی مناسب مقدار جسم کے دفاعی نظام کو ہی مضبوط نہیں کرتی بلکہ خاص پروٹین کی مقدار کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے جو بالوں اور جلد کے لیے بہت ضروری ہے۔ کینو وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انٹربورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا اعلان
- آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کیخلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا، پولیس اہلکار شہید
- اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
- محنت رنگ لے آئی، دماغی کینسر کا علاج ہوا اب ممکن،
- ٹی وی پر سب سے زیادہ کمائی میری ہے، آفتاب اقبال آپے سے باہر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015