ایک نئی تحقیق کے مطابق سماعت کے مسائل سے دو چار افراد تو آلہ سماعت پابندی سے استعمال کرتے ہیں، ان میں جلد موت کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دی لانسیٹ ہیلتھی لونگیوٹی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 10,000 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن میں سے 1,800 سے زائد افراد وہ تھے جو سماعت کے مسائل سے دوچار تھے۔ نتائج سے پتہ چلا کہ آلہ کو کبھی کبھار استعمال کرنے والے افراد اوروہ افراد اسے کبھی استعمال نہیں کرتے تھے، ان میں جلد موت کے خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ تھا جو آلات باقاعدہ استعمال کرتے تھے ۔ یونیورسٹی آف کیک اسکول آف میڈیسن، کیلیفورنیا میں اسسٹنٹ پروفیسر اور اوٹولیرینگولوجسٹ (کان، ناک اور گلے کے ماہر) نے کہا کہ تحقیق میں جو کچھ ہم نے پایا وہ یہ تھا کہ آلاتِ سماعت باقاعدگی سے استعمال کرنے والے افراد میں جلد موت کا خطرہ 24 فیصد کم ہوتا ہے۔ مطالعہ یہ بھی بتاتا ہے کہ خطرے میں کمی عمر، نسل، آمدنی، تعلیم، طبی تاریخ اور سماعت کے مسائل کی شدت، ان سب عوامل سے قطع نظر تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015