بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 3مزید مسافروں میں کورونا کے نئے ویرینٹ ’جے این ون‘ کی تصدیق ہوئی ہے۔ قمبر شہداد کوٹ کا رہائشی 21 سالہ مسافر اور مہمند ایجنسی کا رہائشی 22 سالہ مسافر جدہ سے جبکہ 22 سالہ شمالی وزیرستان کا رہائشی ابوظبی سےکراچی پہنچا تھا۔ متاثرہ مسافروں کو کووڈ 19 کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 8 جنوری کو بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید 2 شہریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس سے ایک روز قبل بھی خلیجی ممالک سے کراچی پہنچنے والے 2 مسافروں میں کووڈ کی تشخیص ہوئی تھی اور اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مسافروں کے خون کے نمونے مزید تحقیق کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے تھے اور انہیں گھروں میں قرنطینہ کی ہدایت کردی گئی تھی۔ اس سے پہلے بھی بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے دو مسافروں میں ممکنہ وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ 9 جنوری کو ترجمان محکمہ صحت سندھ نے صوبے کے تمام ڈی ایچ اوز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو بھی نئے ویرینٹ سے متعلق اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی تھی۔ ہدایت نامے میں کہا گیا تھا کہ کورونا سے متاثرہ افراد اور ان سے منسلک افراد کی نشاندہی کرکے قرنطینہ کیا جائے، تمام ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز میں کورونا وارڈ قائم کیے جائیں اور متاثرہ علاقوں میں ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کیا جائے۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ نئے کیسز کی تشخیص مضبوط سرویلنس سسٹم کے تحت مانیٹر کی جائے۔ واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے اب تک 6 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015