وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان نامعلوم مقام پر منتقل

اسلام آباد پولیس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو گرفتار کرنےکے لیے بنی گالہ روانہ ہوگئی۔
خیال رہے کہ تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون مجسٹریٹ زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
واضح رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر خاتون جج کے خلاف دھمکی آمیز بیان کے مقدمے میں عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ ختم ہوگئی تھی تاہم مقدمے میں عمران خان نے باقی دفعات میں ضمانت نہیں کروائی تھی، عدالت نے ملزم عمران خان کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے جس کے بعد پولیس انہیں گرفتارکرنے بنی گالہ روانہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے ہمراہ علی امین گنڈا پور بھی ہیں، عمران خان وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد سخت سکیورٹی میں بنی گالہ سے روانہ ہوئے، عمران خان کے ہمراہ پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار بھی تھے۔