سی ٹی او راولپنڈی نے شدید سردی اور برفباری کے سبب مری آنے والے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔ سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان نے کہا کہ برفباری کے دوران سیاح گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں اور اپنے ساتھ گرم لباس بھی لازمی رکھیں۔ ٹریفک ایڈوائزی میں کہا گیا ہے سیاح اپنی گاڑی کے ٹائر پر چین چڑھا لیں تاکہ سلپ ہونے سے بچا جا سکے اور اپنی گاڑیوں کو مناسب جگہ پارک کریں۔ سی ٹی او نے سیاحوں کو برفباری کے دوران روڈ پر کھڑے ہو کر سلفیاں لینے سے بھی منع کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سیاح برفباری کے دوران مری میں رات کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری کے باعث مری ایکسپریس وے سمیت کئی شاہراہوں پر پھسلن کے باعث کئی گاڑیاں پھنس گئیں، مری کی سیر کو جانے والے کئی خاندان بچوں سمیت گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مری ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام پر برف باری سے پھسلن اور ٹریفک جام سے سیاح انتہائی مشکلات سے دو چار ہیں۔ گزشتہ کئی گھنٹوں سے سیاح اور راولپنڈی سے مظفر آباد جانے والی کوسٹر بھی برف باری کے باعث ڈنہ ایکسپریس وے پر پھنسے ہوئے ہیں، کوسٹر میں بچے اور خواتین بھی موجود ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015