کراچی: ڈینگی کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ

کراچی میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، سندھ میں ڈینگی سے ہونے والی 38 اموات میں سے 36 کراچی میں ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں شہر میں ڈینگی کے 241 نئے کیسز سامنے آگئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی میں 66 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع وسطی میں 55، ضلع جنوبی میں 36، ضلع کورنگی میں 33، ضلع ملیر میں 28، ضلع کیماڑی میں 13 اور ضلع غربی میں 10 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال صوبہ سندھ میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 38 ہوگئی ہے جن میں سے 36 کا تعلق کراچی سے ہے۔

کیٹاگری میں : صحت