پاکستان پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کے لیے مشاورت شروع کردی، پارٹی کی قیادت نے گورنر پنجاب کے لیے 3 نام چن لیے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود کا نام فیورٹ ہے جبکہ قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم احمد محمود پارٹی قیادت کی پہلی ترجیح ہوں گے اور وہ مسلم لیگ ن کے لیے بھی قابلِ قبول ہوں گے۔ گورنر پنجاب کے نام کی حتمی منظوری آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری دیں گے۔ واضح رہے کہ وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جس کے تحت شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے اور آصف زرداری صدر مملکت کے لیے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئر مین سینیٹ پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئر مین (ن) لیگ کا ہوگا جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی (ن) لیگ اور ڈپٹی اسپیکر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ ذرائع نے بتایاکہ بلوچستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا، (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی مل کرحکومت بنائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ و بلوچستان (ن) لیگ اور گورنر پنجاب پیپلز پارٹی کا ہوگا، پیپلز پارٹی پنجاب کی صوبائی کابینہ میں بھی شامل نہیں ہوگی۔ دوسری جانب ایم کیوایم نے سندھ کےلیےگورنرشپ اور وزارتوں پر بھی مطالبات کر رکھے ہیں جب کہ ایم کیوایم کامران ٹیسوری کو گورنر کے عہدے پر برقرار رکھنے کا مطالبہ کررہی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015