چینی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے بیجنگ میں اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرادی، اور دنیا کی بڑی کار منڈی کے انتہائی مسابقتی شعبے میں کود گیا۔ چین میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے سیکٹر تیزی سے پھیلا ہے، درجنوں مقامی آٹو ساز ادارے سخت مسابقت کی حامل منڈی میں قیمتوں کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں۔ شیاؤمی اپنے سستے سمارٹ فونز اور گھریلو اپلائنسز کے لیے جانا جاتا ہے، کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو لی جن نے بتایا کہ وہ اب ای وی ’ایس یو 7‘ کے ساتھ چینی کار کمپنی بی وائی ڈی اور ایلون مسک کو چیلنج کرتے ہوئے اس مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے افتتاحی تقریب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس یو 7 کے بیسک ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 900 یوآن (29 ہزار 868 ڈالر) ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ 9 مختلف رنگوں میں ایس یو 7 دستیاب ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس میں کراوکی اور ایک منی فریج سہولیات بھی موجود ہیں۔ شیاؤمی نے عہد کیا ہے کہ یہ 5 لاکھ یوآن سے کم قیمت والی رینج میں ’پرکشش نظر آنے والی، بہترین ڈرائیونگ اور ہوشیار ترین کار‘ ہوگی۔ جیفریز فنانشل گروپ انکارپوریشن کے ایک تجزیہ کار جانسن وان نے بلومبرگ کو بتایا کہا 2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ یوآن کی رینج میں اس وقت چین میں الیکٹرک گاڑیوں میں سب سے زیادہ مسابقت ہے۔ لی جن نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ان کی کمپنی کی پہلی گاڑی کا موازنہ ٹیسلا کے ماڈل 3 سے کیا جاسکتا ہے اور اس نے کچھ پہلوؤں میں امریکی کار بنانے والی سیڈان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ہم ماڈل 3 کے صارفین کو بہتر گاڑی فراہم کرسکتے ہیں۔ شیاؤمی دنیا کی تیسری سب سے بڑی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہے، اور اس شعبے میں اس کے تجربے نے اس کی ای وی حکمت عملی کو تشکیل دینے میں مدد کی ہے۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015