صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایسٹر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق حاصل ہیں۔ ایسٹر کے موقع پر مسیح برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ایسٹر کا تہوار امید، محبت اور خوشحالی کا پیغام لاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، ہمارے مسیحی بھائیوں اور بہنوں نے پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ہے، آج ہم پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور اُن کی خوشحالی کے لیے اقدامات اٹھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میں اقلیتوں کی طرف اٹھنے والی ہر نظر کو، ہر ہاتھ کو آہنی ہاتھوں سے روکوں گی۔ شیخوپورہ میں ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ سب کو میری طرف سے ایسٹر کی مبارک باد، آپ کی خوشیوں میں شریک ہونے آئی ہوں، میں اپنی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ آج بہت لوگوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ کبھی نہیں ہوا کہ ایسٹر کے موقع پر کوئی عہدیدار یوں آیا ہو تو میں آپ کو یہ بتانے آئی ہوں کہ آپ میرے اور میں آپ کی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب صبح شام ہمارے نیب کورٹ میں چکر لگتے تھے، جب نیب کورٹ جاتی تھی تو ’مریم آباد‘ کے بورڈ پر نظر پڑتی تھی اور میرا دل یہاں آنے کو کرتا تھا، خوش ہوں آج مجھے مریم آباد آنے کا موقع ملا۔ مریم نواز نے کہا کہ میں ابھی کچھ گھروں میں عیدی دینے گئی تو مجھے خوشی ہوئی کہ کتنے شفقت سے سب نے میرا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ میں نے کنونٹ آف جیسسز میری سے تعلیم حاصل کی ہے، میری تربیت میں والدین کے بعد سب سے بڑا ہاتھ میرے اسکول کا ہے۔ مریم نواز نے بتایا کہ میری تربیت ایسے والد نے کی جنہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے لیے اقلیت کا لفظ استعمال کرنا غیر مناسب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، مسیحی برادری کی پاکستانی قوم اور ملک کے لیے جو خدمات ہیں ان کی دل کی گہرائیوں سے اعتراف کرتی ہوں، ہر شعبے میں جس طرح آپ نے پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار نبھایا میں اس کی قدردان ہوں۔ مریم نواز نے بتایا کہ میرا ایک خواب ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہو جہاں اکثریت اور اقلیت مل کر رہیں، آپ کی عبادت گاہیں محفوظ ہوں، آپ کو پورا تحفظ ملے، کوئی عقیدے کی بنیاد پر آپ کو تکلیف نہ پہنچا سکے، میں اقلیتوں کی طرف اٹھنے والی ہر نظر کو، ہر ہاتھ کو آہنی ہاتھوں سے روکوں گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کارروائی، باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا
- ٹیسٹ میچ کو 4 دن تک محدود کرنے کا مطالبہ
- ایکس پر پابندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- پاکستانیوں نے 2024 میں گوگل پر سب سے زیادہ کس کو تلاش کیا؟
- شام میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیر اعظم
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015