ایسٹر کے خطاب میں پوپ فرانسس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے اس سلسلے میں ویٹی کن میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ طبعیت خراب ہونے کے باوجود پوپ فرانسس دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔ ایسٹر پر پیغام میں پوپ فرانسس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیاروں سے دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر اپیل کرتا ہوں کہ غزہ تک انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے اور گزشتہ 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری رہائی اور پٹی میں فوری جنگ بندی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بچوں کی آنکھوں میں کتنی تکلیفیں دیکھتے ہیں بچے ان جنگی علاقوں میں مسکرانا بھول گئے ہیں ان کی آنکھیں ہم سے پوچھتی ہیں کیوں؟ یہ سب موت کیوں؟ یہ سب تباہی کیوں؟ جنگ سے ہمیشہ تباہی آتی ہے۔ انہوں نے یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے خاتمے پر بھی زور دیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ہیٹ ویو کے پیش نظر تمام اسکول 7 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان
- انجیلو میتھیوز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- صدر مملکت اور وزیراعظم کا ایرانی صدرکی اندوہناک موت پرافسوس کا اظہار
- ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے پر پاکستان میں سوگ کا اعلان
- معروف بالی ووڈ اداکارہ کا الیکشن میں کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015