مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 2200 روپے اضافے کے بعد آج سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کے بھاؤ میں کمی کے بعد ملک بھر میں آج سونے کے فی تولہ نرخوں میں 1700 روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 1700 روپے کے کمی کے بعد 2 لاکھ 50 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 1458 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 2 لاکھ 14 ہزار 506 روپے کا ہو گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالرز کم ہو کر 2395 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔ واضح رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت 2لاکھ 51900 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس سے ایک روز پہلے سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ 9 اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، اسی طرح 10گرام سونا 1629 روپے مہنگا ہو کر سے 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے کا ہوگیا تھا۔