کراچی والوں کیلئے الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا اور کہا سورج آگ برسائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا اور رواں ہفتے کراچی والوں کو شدید گرمی کاسامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹے کےدوران پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت41 سے 42 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے مزید کہا کہ ہوامیں نمی کا تناسب47فیصد ہے اور شمال مغربی سمت سےچلنےوالی ہواکے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی شہرکافضائی معیارخراب ہے اور دنیاکےآلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں نمبرپرآگیا ہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ ہوامیں آلودہ ذرات کی مقدار117پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈکی گئی۔