شاہد آفریدی کا فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے میسجز کا جواب نہ دینے پر افسوس کا اظہار

اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے میسجز کا جواب نہ دینے پر افسوس کا اظہار کیا۔
پروگرام میں گفتگو کے دوران میزبان نے شاہد آفریدی سے شاہین کے ری ہیب اور 16 تاریخ کو قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے سے متعلق سوال کیا۔
اس کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے آپ کی بات سے یاد آیا کہ شاہین کے میسجز آئے ہوئے ہیں جو میں نے ابھی تک پڑھے ہی نہیں, ۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ امریکا سے آنے کے بعد میں نے اپنی نیندیں پوری کیں، اس دوران شاہین کے میسجز آئے جنہیں میں پڑھنا ہی بھول گیا اور نہ جواب دے پایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے شاہین نے مجھے بتایاتھا کہ وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں لیکن شاہین کی فٹنس اور ورلڈ کپ میں شرکت بہت ضروری ہے۔ انہیں ایک دو ایونٹس میں شرکت بھی کرنی ہیں لیکن ڈاکٹرز نے منع کیا ہے لہٰذا نہیں کرپاؤں گا۔