سعودی عرب کا یوکرین کیلئے بڑے امدادی پیکج کا اعلان

سعودی عرب نے یوکرین کے لیے انسانی بنیادوں پر 400 ملین ڈالر امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہےکہ ہم ہر اس کوشش کی حمایت کرتے ہیں جو لڑائی میں کمی کا باعث بنے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادکا اعلان سعودی ولی عہد اور یوکرینی صدر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے بعد کیا گیا۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران یوکرینی صدرکا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کی طرف سے اقوام متحدہ میں یوکرین کی خود مختاری و سلامتی کے حق میں ووٹ دینے پرشکریہ کرتے ہیں۔