خیبرپختونخوامیں ڈینگی وباء کا راج،مزید 275 کیسز رپورٹ

صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار 277 تک پہنچ گئی ہے، محکمہ صحتخیبر پختونخوا میں 24 گھنٹے میں مزید 275 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں مزید 275 افراد ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بیمار ہوئے۔ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار 277 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پشاور ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں ایک دن میں 118 نئے کیسوں سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ ہزار 632 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مردان میں 3 ہزار 321،خیبر میں ایک ہزار 26 اور نوشہرہ میں 872 افراد ڈینگی وائرس سے اب تک متاثر ہوئے ہیں۔
رواں سیزن میں صوبے میں 14افراد جاں بحق ہوئے جن میں سات نوشہرہ ،پانچ خیبر جبکہ ایک ایک مانسہرہ اور مردان کا شہری شامل ہے۔

کیٹاگری میں : صحت