میرا مطالبہ صاف و شفاف انتخابات ہے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ میرا مطالبہ صاف و شفاف انتخابات ہے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔
لانگ مارچ کے تیسرے روز کے آغاز سے قبل شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی کے پیر پکڑے نہ منتیں کیں بلکہ میں نے ان سے بات کی جن سے آپ ملنے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میں تمھارے پاس پیغام کیوں بھجواؤں گا۔ شہباز شریف دنیا میں گھوم رہا ہے کہ مجھے پیسے دو۔ میرا مطالبہ ہے کہ صاف و شفاف انتخابات کرا دو اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ فوج مزید مضبوط ہو۔
عمران خان نے کہا کہ سن لیں ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں اور میں ایک آزاد آدمی ہوں۔ غلام سے بہتر ہے اللہ مجھے موت دے۔ تعمیری تنقید کرتا ہوں اور میں اپنی فوج کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گوجرانوالہ میں موجودگی کے دوران ممکنہ کشیدگی کا خدشہ ہے جبکہ گوجرانوالہ میں وفاقی زیر خرم دستگیر کی رہائش گاہ پر پولیس سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔
4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار لانگ مارچ کی سیکیورٹی پر مامور ہیں جبکہ پنجاب پولیس کے ساتھ 700 ٹریفک وارڈنز کو بھی دوسرے اضلاع سے بلایا گیا ہے۔ سی پی او گوجرانوالہ نے لانگ مارچ پر تعینات پولیس اہلکاروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔