ملکی سیاست اہم موڑ پرآچکا ہے، نومبر کا مہینہ فیصلہ کن ثابت ہوگا: خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست اہم موڑ پرآچکا ہے، نومبر کا مہینہ فیصلہ کن ثابت ہوگا۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سیاست اہم موڑ پر آچکی ہے، نومبر کا مہینہ فیصلہ کن ہو گا۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان دس ہزار کے مجع سے لاہور سے لانگ مارچ شروع کیا، مریدکے میں کارکنوں کی تعدا ساڑھے تین ہزار رہ گئی ہے، چند روز قبل عمران خان سیالکوٹ آیا، تمام تر حکومتی وسائل کے باوجود گنتی کتنی تھی، تمام تر خکومتی وسائل کے باوجود 3000 لوگ اکٹھے نہ کرسکے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے، ویزر اعظم نے کہا ہم اور عمران خان مل کر آرمی چیف کی تعینانی کریں گے، آرمی چیف کی تعیناتی آئین میں وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے، عمران خان کے ذہن میں کہاں سے آگیا ہے کہ آرمی چیف کی تعینانی سیاسی مشاورت سے کی جاتی ہے، گزشتہ چار مہینوں میں ستتر شہادتیں پاک افواج نے دیں ہیں، ہم انکو غیر سیاسی کرتے کرتے سیاست کا حصہ بنا رہے ہیں اگر وہ نیوٹرل ہو تو ان کو جانور کہا جاتا ہے، کبھی میر جعفر اور میر صادق کے القابات سے نوازہ جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے، آج انکو ہماری ایجنسیز میں کمی دیکھائی دے رہی ہے، گزشتہ تین روز سے بھارت ان بیانات پر جشن منا رہا ہے، کل انہوں نے کہا میں پاکستان بننے سے پانچ سال قبل پہلے پیدا ہوا، جسے اپنی تاریخ پیدائش یاد نہیں اس نے کیا کرنا ہے۔، 13 اگست کو اسمبلی کی مدت پوری ہو گی، اگلے نوے دنوں میں الیکشن کی تاریخ لے لیں۔