پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلیاں توڑدیں تو ہم الیکشن لڑیں گے: آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں وزرائے اعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد لائیں گے۔
ٹی وی انٹرویو میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلیاں توڑدیں تو ہم الیکشن لڑیں گے لیکن اگر اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں تو ہم عدم اعتماد لے آئیں گے۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کے بعد اگر انتخباتات ہوتے ہیں تو دیکھتاہوں ہوں وہ کتنے ایم پی ایز بناتا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہمارےپاس سیٹیں ہیں، تھوڑے دوست گمراہ ہیں انکو بھی واپس لانا ہے
دوسرے جانب عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کے اعلان پرپی ڈی ایم جماعتوں نے پنجاب کی صورتحال پر قانونی ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔a