استعفے اقراری یا انکاری نہیں ملک کی بقاء کا مسئلہ ہے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ استعفے اقراری یا انکاری نہیں اب ملک کی بقاء کا مسئلہ ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ استعفے اقراری یا انکاری نہیں اب ملک کی بقاء کا مسئلہ ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تشویش ناک حد تک 6 ارب ڈالر سے کم ہوگئے ہیں۔ دیکھنا ہوگا سعودی عرب او رچین سے 3-3 ارب ملتے ہیں یا نہیں، IMF کا مسئلہ بھی لٹکا ہوا ہے، ٹینکوکریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں نگران حکومت انتخابات کے لیے آسکتی ہے، نظریہ ضرورت دفن ہوچکا ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ 13 جماعتوں کا گلدستہ مرجھا گیا یہ ہیلی کاپڑ کی لینڈنگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ریموٹ کنٹرول حکومت کے سیل ختم ہو گئے ہیں۔ ساراملک تھریٹ الرٹ میں آچکا ہے، ہم نے دہشگردی ختم کر نی ہے، کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بننا آج قومی سلامتی کی میٹنگ میں الیکشن بھی ایجنڈے میں ہونا چاہیے، آٹا نایاب بجلی گیس لوڈشینگ 8 گھنٹے ہے۔

13 جماعتوں کا گلدستہ مرجھاگیایہ ہیلی کاپڑکی لینڈنگ میں پھنسےہوئےہیں ریموٹ کنٹرول حکومت کےسیل ختم ہو گئےہیں ساراملک تھریٹ الرٹ میں آچکاہےہم نےدہشگردی ختم کر نی ہےکسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنناآج قومی سلامتی کی میٹنگ میں الیکشن بھی ایجنڈےمیں ہوناچاہیےآٹانایاب بجلی گیس لوڈشینگ8گھنٹےہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 30, 2022