نگراں حکومتوں کی مدت میں توسیع کا انحصار حالات پر ہے: اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے کہ آئین میں نگراں حکومتوں کی مدت میں توسیع کی گنجائش موجود ہے، نگراں حکومتوں کی مدت میں توسیع کا انحصار حالات پر ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا آئین میں نگراں حکومتوں کی مدت میں توسیع کی گنجائش موجود ہے، خدانخواستہ اگر امن و امان کی صورتحال یا معاشی صورتحال ایسی بنے تو آئین میں ایسا انتظام موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات اور 2 صوبوں میں عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آئین کے اندر رہتے ہوئے تمام ممکنہ معاملات دیکھے گا، ‎تمام فیصلے الیکشن کمیشن نے کرنے ہیں، نئی مردم شماری کا اعلان ہوچکا ہے، نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی تقرری آئین کے تحت ہوئی۔
فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پرہوا،‎ عدالتیں آزاد ہیں وہ اس معاملہ پرفیصلہ کریں گی۔