سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو ملک میں نیا بحران پیدا ہوگا: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو ملک ایک نئے بحران میں داخل ہوجائے گا۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو ملک ایک نئے بحران میں داخل ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 روز میں الیکشن کرانے کا حکم
شیخ رشید نے کہا کہ میں سیاسی طور پر سمجھتا ہوں کہ الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں، چیف جسٹس صاحب کو پتہ ہے کہ کراچی کی بندرگاہ پر 10 ہزار کنٹینرز موجود ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ آج پاکستان کی جہوری تاریخ کا اہم ترین دن ہے، اس سے ملک کو معاشی، سیاسی، سماجی اور اقتصادی استحکام ملے گا یا ملک سیاسی انتشارو خلفشار میں چلا جائے گا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ملک 98 کے حالات میں جارہا ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے IMF نے 98 جیسی 4 مزید سخت شرائط کا مطالبہ کردیا ہے، سیلز ٹیکس بھی 17 سے 18 فیصد کردیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں ایل پی جی اور بجلی مہنگی جب کہ پیٹرول نایاب ہونے جارہا ہے۔ پاکستان غریب کے لیے بڑی جیل اور ڈیتھ زون بنتا جا رہا ہے