جرمن کمپنی ہیلمپلس نے کمرشل سیٹلائٹس کو خلا میں لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے ایسے راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا جو موم سے اڑ سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق ہیلمپلس کے چیف ایگزیکٹو ماریو کوبالڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم جرمنی کی بطور قوم خلا کے سفر کی صلاحیت میں مزید اضافے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور خلا میں یورپ کی رسائی کو وسعت دے رہے ہیں۔ ’ایس آر 75‘ نامی 12 میٹر، 2 عشاریہ 5 ٹن وزنی تجرباتی راکٹ نے جنوبی آسٹریلیا کے شہر ایڈلیڈ کے علاقے کونبا سے اڑان بھری۔ یہ راکٹ موم یا موم بتی اور مائع گیس کی مدد سے اڑ کر 250 کلو وزن تک کی چھوٹی سیلائٹس کو سطح سمندر سے 250 کلومیٹر تک بلندی میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جرمن کمپنی کا کہنا ہے کہ موم کو بطور سستے اور محفوظ متبادل ایندھن کے طور پر راکٹس کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، اس طرح سے سیٹلائٹس کی نقل و حمل کی لاگت کو 50 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ 65 ملازمین رکھنے والی جرمنی کی خلائی ایجنسی ڈی ایل آر کا حصہ جرمن کمپنی نے کہا کہ اس کے پاس سیٹلائٹس کی نقل و حمل کے 100 ملین یوروز (105 ملین ڈالرز) مالیت کے آرڈرز موجود ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ کمپنی زیادہ تر نجی سرمائے سے چل رہی ہے جب کہ اس میں کچھ حصہ سرکاری سرمایہ کاری ہے۔ کمپنی کا ہدف کمرشل سیٹلائٹس کی مانگ بڑھنے کے ساتھ ساتھ اپنے کام کو بڑھانا ہے اور اپنی خدمات کو 2032 تک 700 ملین یوروز مالیت تک لے جانا ہے۔ کمپنی کا منصوبہ آئندہ سال کے اختتام تک قدرے بڑے، ملٹی اسٹیج راکٹ کی تیاری ہے جو کہ 600 کلو گرام تک وزن کی سیٹلائٹس کو فضا میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015