برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل اپنے عہدے سے مستعفی

برطانیہ کی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے اس بات کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔
پریتی پٹیل نے نئی پارٹی قیادت کے انتخاب کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ 
واضح رہے کہ لزٹَرس کو برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے پارٹی لیڈر منتخب ہونے کی دوڑ میں اپنی ہی پارٹی کے رشی سونک کوشکست دی ہے۔
اعداد و شمار کے تحت برطانیہ کی نومنتخب وزیراعظم لزٹرس کو 81 ہزار 326 ووٹ ملے ہیں جب کہ ان کے حریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ مل سکے۔